پیر 20 مئی 2024

پنجاب حکومت کا سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ یونٹ بنانے کا فیصلہ

لاہور ( دھرتی نیوز) پنجاب حکومت نے 560 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ یونٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکموں کو 31 جولائی تک غیر منظور شدہ سکیموں کو منظور کرانے کی ہدایت کر دی ہے، سکیموں کا مکمل ٹائم فریم مرتب کیا جائے گا، 560 ارب روپے کا ایک روپیہ بھی لیپس نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنائیں گے، تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام کی ذاتی مانیٹرنگ کروں گا، محکمے سکیموں پر عملدرآمد کیلئے جامع روڈمیپ مرتب کرکے تیزی سے آگے بڑھیں، سکیموں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے موثر میکانزم تشکیل دیا جائے گا، اس ضمن میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو ضروری ہدایات دے دی ہیں۔

 سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محکموں کو سکیموں پر عملدرآمد کیلئے روایتی طریقہ کار چھوڑ کر نئی سوچ سے کام کرنا پڑے گا، سکیموں میں فنڈز کے استعمال میں شفافیت اور اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، 560 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کے فوائد صوبے کے عوام تک پہنچانا محکموں کی ذمہ داری ہے۔

Facebook Comments