پیر 20 مئی 2024

مریم اورنگزیب ن لیگ کے غیر حاضر اراکین کی بات کرنے والوں پر برس پڑیں، بڑی بات کہہ دی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے اپوزیشن کے تمام ارکان بھی موجود ہوتے تو بجٹ منظور ہوجاتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تمام ارکان موجود ہوتے تو بجٹ کو منظوری سے روکا نہیں جاسکتا تھا کیونکہ بجٹ 172 ووٹ سے منظور ہوا۔ سردار اخترمینگل اور جماعت اسلامی کی عدم موجودگی کے بعد اپوزیشن کے مجموعی ووٹ 161 بنتے تھے، ایسی صورت میں اگر سب شریک ہوتے تو فنانس بل پر کوئی اثر پڑتا۔سستی سیاسی بیان بازی لاحاصل مشق ہے، اپوزیشن کاکام بجٹ نکات کی خامیوں اور نقائص کی نشاندہی ہوتا ہے، تاریخ کاپہلابجٹ ہےجس میں اپوزیشن کی نشاندہی پر تبدیلیاں ہوئیں،فنانس بل میں اپوزیشن کی تجویزکردہ 15 شقوں میں 35 سے زائد ترامیم کی گئیں، 12 جون کو پیش اور29جون کو منظور ہونے والے بجٹ میں فرق ہے۔اپوزیشن نےعوام کےبہترین مفادمیں اپناکردار ادا کیا، سیاسی بیان بازی سےحقیقت بدلی نہیں جاسکتی۔

 

Facebook Comments