پیر 20 مئی 2024

جناب سپیکر اگر آپ دھاندلی نہیں کرتے تو وزیر اعظم کے پاس 172ووٹ نہیں تھے ، بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں اسد قیصر سے شکوہ

اسلام آباد ( دھرتی نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران سپیکر اسد قیصر سے مخاطب ہو کر کہا کہ جناب سپیکر آپ سے شکایت ہے کہ آپ نے ہم سے ہمارا حق چھینا ہے ، بجٹ سیشن کے آغا زمیں لیڈر آف اپوزیشن پرحملہ کیا گیا جسے پورے پاکستان نے دیکھا، ہم سمجھتے ہیں یہ بجٹ سیشن ہر پاکستانی کیلئے شرمندیگ کا باعث بن چکا ہے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ بجٹ ہر پاکستانی کیلئے بڑا اہم ہے ، اگر آپ دھاندلی نہیں کرتے تو وزیر اعظم کے پاس 172ووٹ نہیں تھے ۔ اگر آپ ہماری بات مان لیتے تو آپ کی اکثریت تو تھی ، ہم زیادہ توقع رکھتے ہیں آپ سے کہ آپ اپنی کرسی کے تقدس کو غیر جانبدار رکھیں گے ۔

Facebook Comments