پیر 20 مئی 2024

اگر قومی اسمبلی میں اگر اپوزیشن لیڈر تقریر نہیں کرسکتا تو قائد ایوان بھی تقریر نہیں کرنے دیں گے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری بدنصیبی ہے کہ تین سال میں ہاوس کو نہ آئین اور نہ پارلیمانی روایات کے مطابق چلایا گیا، اگر قومی اسمبلی میں اگر اپوزیشن لیڈر تقریر نہیں کرسکتا تو قائد ایوان بھی تقریر نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلا س میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم بلاول بھٹو کی باتوں کی تائید کرتے ہیں، کئی مرتبہ مل بیٹھ کر ایوان چلانے کے لئے معاملات طے کئے گئے عمل نہیں ہوا ، قواعد و ضوابط کے مطابق جب بجٹ چیلنج ہو تو اس پر گنتی ضروری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان روایات پر چلتا ہے سپیکر کی مرضی پر نہیں ،سپیکر غیرجانبدار ہو ، سپیکر کھلم کھلا فریق ہے ، سپیکر نے خود ثابت کیا کہ وہ جانبدار ہیں ، ایوان کو روایات کے مطابق چلانا ہوگا۔

Facebook Comments