جمعرات 09 مئی 2024

زندہ رہا تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر رہوں گا، جہانگیر ترین

ملتان (دھرتی نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ دنیا میں سب لوگ فلاحی کام کرتے ہیں مگر کام وہ جو لوگوں کو فائدہ پہنچائے، جنوبی پنجاب سے کامیابی کے بعد لوگ اس علاقے کو بھول جاتے ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ اپنےعلاقے کے لیے کام کرنے میں سب سے زیادہ برکت ہے۔ تمام پارٹیوں نے بڑے بڑے وعدے کیے لیکن جنوبی پنجاب میں کوئی کام کرنے والا نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے کہا کہ لودھراں پائلٹ پروجیکٹ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔ ہم اسکولز اور کالجوں میں کمپیوٹر لیب بنا رہے ہیں۔ زندہ رہا تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر رہوں گا۔

Facebook Comments