اتوار 19 مئی 2024

حج کی تیاریاں شروع،غلاف کعبہ کو تین میٹر اوپر اٹھا دیا گی

 رواں برس مکہ مکرمہ میں حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے انتظامات کرنے شروع کردیے ہیں۔ سعودی عرب میں حج کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اورغلاف کعبہ کوتین میٹراوپراٹھا دیا گیا ہے۔سعودی عرب میں مسجد الحرام اورمسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کی زیرنگرانی خانہ کعبہ کا غلاف نیچے سے تین میٹر تک اوپر اٹھا دیا ہے جوحج کی تیاریوں کا آغازمیں سے ایک عمل ہے۔

اس عمل کے لیے 50 سے زائد ماہرین پرمبنی خصوصی ٹیمیں ہیں جب کہ ایک خصوصی سیڑھی بھی ہے جو صرف اس کام کے لے مختص ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاں سے غلاف اوپر اٹھایا گیا ہے وہاں دومیٹرچوڑے سفید کاٹن کے کپڑے سے خانہ کعبہ کو چاروں طرف سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

حج کے بعد غلاف کعبہ کوواپس تین میٹرنیچے کردیاجائے گا۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس حج کو محدود رکھا جائے گا اور بیرون ملک زائرین کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر وزارت حج و عمرہ کا ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے رواں سال مجموعی طور پر 60 ہزار سعودی عرب کے شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘وزارت حج و عمرہ نے یہ فیصلہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے اور لوگوں کی حفاظت اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وقت کچھ احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔‘سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیان میں زور دیا گیا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند شخص کا کسی بھی لاعلاج مرض میں مبتلا نہ ہونا، عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہونا اور سعودی عرب کے ویکسی نیشن اقدامات کے مطابق ویکسین شدہ ہونا ضروری ہے۔

Facebook Comments