جمعرات 09 مئی 2024

زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی نامزد ملزم سے ہی شادی کیلئے رضامند

لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں ایک لڑکے پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی خود بھی ریکارڈ یافتہ نکلی۔

پولیس کے مطابق ایک لڑکے پر زیادتی کا الزام لگانے والی ولیحہ کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ولیحہ کئی مقدمات میں ملزمہ اور کچھ میں مدعی ہے جبکہ لڑکی کا برطانیہ سے کوئی تعلق نہیں۔

لاہور: برطانیہ سے آئی لڑکی سے مبینہ زیادتی

پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے زیادتی کی ایف آئی آر میں ولیحہ کی بجائے اپنا نام امان لکھوایا جو کہ لڑکی کے والد کا نام ہے۔

پولیس کے مطابق ولیحہ مقدمہ درج کرانے کے بعد ایف آئی آر میں نامزد ملزم فیضان کے ساتھ شادی پر رضا مند ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ فیضان نے اسے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے فیضان کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ لڑکی نے مقدمہ درج کرانے کیلئے شناختی کارڈ نمبر سمیت کئی کوائف غلط فراہم کیے۔

ایف آئی آر میں درج موبائل نمبر بھی درست نہیں جبکہ لڑکی اپنا میڈیکل بھی نہیں کروانا چاہتی۔

پولیس کے مطابق ملزم فیضان کا کہنا ہے کہ اس نے زیادتی نہیں کی دونوں مرضی سے ساتھ رہتے رہے ہیں۔

Facebook Comments