جمعرات 09 مئی 2024

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، اہم تفصیلات طلب

لاہور(دھرتی نیوز) فیڈر ل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ ایف آئی اے نے شوکاز نوٹس میں علی ترین سے بینک اکاﺅنٹس اور سرمایہ کاری کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ کاروبار کے لئے بینکو ں یا فیملی ارکان سے لی گئی رقم کا حساب بھی مانگ لیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت تک ریکارڈ نہ دیا گیا توعلی ترین اکاﺅنٹس معطل اور ان کی پراپرٹی کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آسان ہدف بھی حاصل نہ کر سکی ، ویسٹ انڈیز نے دوسرا ٹی 20میچ جیت لیا
واضح رہے کہ شوگر سکینڈ ل کیس میں ایف آئی اے اس سے قبل بھی جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین سے تحقیقا ت کرچکا ہے۔

Facebook Comments