پیر 20 مئی 2024

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی نئی کھیپ5جولائی کو پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد(دھرتی نیوز )چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی مزید 20لاکھ خوراکیں 5جولائی کو اسلام آباد پہنچیں گی۔

 دھرتی نیوز کے مطابق پاکستان نے چینی کمپنی سے سائینو ویکسین کی 20لاکھ خوراکیں خریدی ہیں جو پانچ جولائی کو پاکستان لائی جائیں گی۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کا خصوصی طیارہ ویکسین کی خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 23جون کوپاکستان کو چین سے کورونا ویکسین سائینو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں موصول ہو ئی تھیں۔

Facebook Comments