پیر 20 مئی 2024

مریم اورنگزیب کی حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نوٹس بجھوانے کی مذمت

لاہور(دھرتی نیوز ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو فیڈر ل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب فیصلہ کرلیں ایک ہی الزام میں کتنی بار ہراساں کریں گے؟۔

 دھرتی نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب کے بعد ایف آئی اے کے ذریعے سیاسی انتقام اور میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،ان تمام سوالات کے جواب حمزہ شہباز58والیمز میں دے چکے ہیں،جن جائیدادوں کا ذکر کیا جارہا ہے وہ پہلے ہی قانونی عمل کا حصہ ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی خبردار کیا تھا ایف آئی اے ذاتی ملازم نہ بنے ریاستی ادارہ بنے،ایک شخص میں کتنی بار ایک ہی الزم میں تفتیش ہوگی؟لاہورہائی کورٹ میں کوئی ثبوت اور شواہد پیش نہیں کے جاسکے۔

Facebook Comments