پیر 20 مئی 2024

این سی او سی نے گلگت بلتستان کے تمام سیاحتی مقامات پر رجسٹرڈ آبادیوں سے متعلق اہم ترین فیصلہ کر لیا،سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری

گلگت ( دھرتی نیوز ) ڈی جی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا ، وفد نے گلگت ، شگر اور ہنزہ کے ویکسی نیشن سینٹرز کا معائنہ بھی کیا۔

این سی او سی نے گلگت بلتستان کے تمام سیاحتی مقامات پر رجسٹرڈ آبادیوں کی 100فیصد ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ، گلگت بلتستان میں ویکسی نیشن کا عمل بہتر کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئیں ۔

ادھر خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے ، مجموعی طور پر پانچ لاکھ 13ہزار 381افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہو گیا ، پانچ لاکھ 52ہزار 853افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے ۔

 محکمہ صحت کے مطابق دو لاکھ 61ہزار143افرا د کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی ، گیارہ لاکھ 81ہزار742افراد کو سائنو وک کی پہلی خوراک دی گئی ہے ، ایک لاکھ بیس ہزار 557افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی ، ایک لاکھ 31ہزار681افرا کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جا چکی ہے ۔ایک لاکھ 49ہزار199افراد کو آسٹرازنیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ، اکیس ہزار 259شہریوں کو پاک ویک کی پہلی ڈوز لگائی گئی ۔ صوبے میں دو ہزار 187 افراد کو فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ۔

Facebook Comments