پیر 20 مئی 2024

این سی او سی کی عید الاضحی کے لئے ہدایات جاری، اندرون شہرجانوروں کی خریدوفروخت پرپابندی عائد

اسلام آباد(دھرتی نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )کی جانب سے تمام اکائیوں کو عید الاضحی کے لئے مفصل ہدایات جاری کردی گئیں۔ہدایات کے مطابق اندرون شہرجانوروں کی خریدوفروخت پرپابندی عائد کردی گئی۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کی گئیں ہدایات کے مطابق مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی،مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا،انتظامیہ کوداخلے پرہینڈسینی ٹائزر،ماسک اورریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسرکرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

این سی اوسی کی جانب سے مویشی منڈیوں کے تمام سٹاف اور تاجروں کی ویکسی نیشن بھی لازم قرار دے دی گئی ہے۔

Facebook Comments