پیر 20 مئی 2024

مریم اورنگزیب کی مالم جبہ میں سیر، معاون خصوصی کامران بنگش نے ویڈیو شیئر کردی

 سوات(دھرتی نیوز )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے جلسے میں شرکت کے لئے جانے والی مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگز یب مالم جبہ کے حسین نظاروں میں کھو گئیں ۔ خیبر پختونحوا حکومت کے معاون خصوصی کامران بنگش نے لیگی ترجمان کی ویڈیو شیئر کی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم اورنگزیب جلسہ گاہ کی بجائے مالم جبہ میں ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھا رہی ہیں،اور مالم جبہ زیب لائن اور چیئر لفٹ میں سیر کررہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کامران بنگش نے مریم اورنگزیب کی سوا ت میں تفریح پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسہ کےلئے آئی ہوئی مریم اورنگزیب نے سوت میں خیبرپختونخواحکومت کی لگائی ہوئی زپ لائن کوخوب انجوا ئے کیا ہے۔

 کامران بنگش کا کہنا تھا کہ مہمان نوازوں کی دھرتی اورسیاحوں کی جنت میں خیبرپختونخواحکومت کی بہترین سہولیات کی فراہمی سے محظوظ سیرسپاٹوں میں مگن ابوبچاوتحریک والوں کے کارکن گراونڈ میں ان کے منتظر ہیں۔

Facebook Comments