پیر 20 مئی 2024

“جوہر ٹاؤن دھماکہ بھارت کی بدمعاشی، عالمی برادری یہ کام کریں” وزیر اعظم نے مطالبہ کردیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے جوہر ٹاؤن دھماکے کو بھارت کی بدمعاشی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی اداروں کو حرکت میں لائے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ “میں نے آج اپنی ٹیم کو جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات سے قوم کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب پولیس کےشعبہ انسدادِ دہشتگردی نے جس محنت اور رفتار سے شواہد اکٹھے کئے ہیں وہ قابل تحسین ہے اور میں اپنے تمام عسکری و سول انٹیلی جنس اداروں کے مابین عمدہ کوآرڈینیشن کو سراہتا ہوں۔ اس کوآرڈینیشن نےدہشتگردوں اور ان کےعالمی روابط کی نشاندہی کی راہ ہموار کی۔”

 انہوں نے کہا کہ ” پھر سے اس گھناؤنے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی اور استعمال ہونے والے سرمائے کی کڑیاں پاکستان کیخلاف بھارتی پشت پناہی سے ہونے والی دہشتگردی سے ملتی ہیں۔ عالمی برادری اس بدمعاشی کیخلاف بین الاقوامی ادارے حرکت میں لائے۔”

Facebook Comments