پیر 20 مئی 2024

پاکستان میں آج کہاں کہا ں بارش ہوگی ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز )محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔لاہور میں درجہ حرارت تینتالیس، فیصل آباد، سرگودھا میں پارہ 44 تک جانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں نوابشاہ، دادو شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Facebook Comments