پیر 20 مئی 2024

بلوچستان میں ہندوستان کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا، فواد چوہدری کادعویٰ

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہندوستان کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی، صوبائی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس سال 180 ارب کا ہے، بلوچستان وزیرا عظم عمر ان خان کے دل کے قریب ہے۔

Facebook Comments