جمعہ 26 اپریل 2024

انورمقصود نے اسد عمر کو بہترین اداکار اور شیخ رشید بہترین کامیڈین کیوں قراردیا؟

سیاست میں بھی بڑے بڑے ڈرامے اور فلمیں چلتی ہیں، اسی حساب سے ملک کے معروف مصنف، مزاح نگار، ادیب، شاعر اور دانشور انور مقصود نے سیاست دانوں کو ایوارڈ سے نواز دیا، نجی ٹی وی کے پروگرام الیون آور میں شرکت کے دوران میزبان وسیم بادامی نے مختلف سوالات کئے اور جب باری آئی سیاستدانوں کی تو انور مقصود نے اسد عمر کو بہترین اداکار اور شیخ رشید کو بہترین کامیڈین قرار دیا۔

میزبان نے انور مقصود سے پاکستان کے بہترین ڈراما نگار کون ہے؟ انور مقصود نے جواب دیا جس نے خواب دیکھا تھا ’’علامہ اقبال‘‘۔ بلال مقصود نے جواب دیا میں ڈراما نگار کے بارے میں نہیں بلکہ بہترین ہدایت کار کے بارے میں بتانا چاہوں گا اور میرے نزدیک ساحرہ کاظمی بہترین ہدایت کارہ ہیں۔

میزبان وسیم بادامی نے دونوں سے سوال پوچھا آپ کے نزدیک بہترین کامیڈین کون ہے بلال مقصود نے کہا مجھے عمر شریف بہت پسند ہیں،انور مقصود نے کہا کہ کامیڈین شیخ رشید بہترین کامیڈین اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بہترین اداکار ہیں۔

Facebook Comments