جمعہ 26 اپریل 2024

شرمین عبید کی پاکستان کو خواتین کیلئے غیر محفوظ ثابت کرنے کی کوشش،حقیقت کیا ہے؟

پاکستان کی دو بار آسکر انعام یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے وزیراعظم عمران خان کو ملکی حقائق کا علم رکھنے کی نصیحت کر دی، اپنے حقائق جانیں سر کیونکہ وہ الفاظ سے زیادہ بلند تر بولتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی معاشرے میں عورت کو عزت دی جاتی ہے۔ شرمین عبید چنائے نے وزیراعظم کے بیان پر انہیں ملک کے حقائق کے بارے میں مستند معلومات رکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک خواتین کے لئے چھٹا خطرناک ترین ملک ہے، ہمارے ملک میں ہزاروں خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے۔

شرمین عبید کی پاکستان کو خواتین کیلئے غیر محفوظ ثابت کرنے کی کوشش،حقیقت کیا ہے؟

شرمین عبید نے مزید کہا کہ صرف 2.5 فیصد تشدد کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ 32 فیصد خواتین کے ساتھ تشدد کے واقعات پیش آتے ہیں، ملک میں 40 فیصد شادی شدہ خواتین اپنے شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنتی ہیں۔

شرمین عبید نے انتہائی تاسف کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ یہ سب اعدادوشمار ایک گلیشئیر کی صرف چوٹی کی طرح ہیں حقیقت اس سے زیادہ تلخ ہے۔

کیا واقعی ہی پاکستان خواتین کیلئے ایک غیر محفوظ ملک ہے اوردنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں خواتین مکمل طور پر محفوظ ہیں؟ شرمین عبید چنائے کے دعوے کے برعکس برطانوی جریدے دی گارڈین کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دنیا کے مہذب ملک برطانیہ میں بھی خواتین کی ہراسانی کے واقعات کی شرح 86 فیصد سے زائد ہے۔

شرمین عبید کی پاکستان کو خواتین کیلئے غیر محفوظ ثابت کرنے کی کوشش،حقیقت کیا ہے؟

شرمین عبید کی پاکستان کو خواتین کیلئے غیر محفوظ ثابت کرنے کی کوشش،حقیقت کیا ہے؟

سروے رپورٹ کے مطابق 18 سے 24 سال کے بیچ کی خواتین کے ساتھ ہونے والے ہراسانی کے واقعات پر 86 فیصد متاثرہ خواتین نے پبلک جگہوں پر ہراساں کئے جانے کا بتایا ہے، 11 فیصد نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ صرف 3 فیصد ان خوش نصیبوں میں سے ہیں جن کے ساتھ کبھی ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

اسی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام عمر کی خواتین میں 71 فیصد خواتین کو پبلک جگہوں پر ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Facebook Comments