ھفتہ 27 اپریل 2024

افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال ، پی آئی اے نے بھی فضائی آپریشن کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا

کابل (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)کابل کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے فلائٹ آپریشن میں اضافہ کردیا ہے۔

  دھرتی نیوز سے دعویٰ کیاہے کہ پیر 16 اگست کے روز 3 پروازیں کابل جائیں گی، یہ پروازیں پی آئی اے کے بیڑے کے سب سے بڑے جہاز بوئنگ 777 سے آپریٹ ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 900 کے قریب پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کا کابل سے انخلا کیا جائےگا۔اس کے علاوہ پی آئی اے نے پاکستانی وزارت خارجہ کے توسط سے مزید خصوصی پروازوں کی اجازت بھی مانگ لی ہے۔

 پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق انتظامیہ کئی ملکوں کے سفارت خانوں، بین الاقوامی کمپنیوں اور خبر رساں اداروں کی مدد کیلئے ان سے رابطے میں ہے۔ا±ن کا مزید کہنا تھا کہ کابل میں پی آئی اے کا عملہ فعال ہے اور بہادری و قومی جذبے سے سرشار ہوکر اپنا کام سرانجام دینے کے علاوہ پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کررہا ہے۔اس کے علاوہ پی آئی ترجمان نے تمام پاکستانی شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پروازوں پر آنے کیلئے فوری طور پر پاکستانی سفارت خانے یا پی آئی اے کے کابل میں موجود عملے سے رابطہ کریں۔خصوصی آپریشن کے پہلے مرحلے میں کابل سے 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے غیر ملکیوں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔

Facebook Comments