منگل 30 اپریل 2024

خوشخبری :عمران خان کا بڑا اعلان، راشن پر بڑی رعایت ….

میانوالی(دھرتی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک کے غداروں کے ساتھ کبھی مفاہمت نہیں ہو گی اور نہ ہی این آر او دیا جائےگا، ہر کسی کے ساتھ امن کیلئے بات کرنے کیلئے تیارہیں لیکن کرپشن کرنے والوں سے ہرگزنہیں، 62 لاکھ نوجوانوں کو سکالرشپس دی جائیں گی، مارچ تک ہیلتھ کارڈ پنجاب کے ہر خاندان کو فراہم کر دیا جائے گا،50 ہزار سے کم آمدنی والے افراد کو راشن پر 30 فیصد رعایت دی جائے گی۔

میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمرا ن خان نے کہاہے کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے ، کورونا کی وجہ سے دنیا میں کاروبار بند ہو گئے ، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان اب بھی سستا ملک ہے ، دنیا میں فوڈ سپلائی چین کورونا سے متاثر اور مہنگائی ہوئی ہے،مارچ تک سارے پنجاب میں ہر خاندان کے پاس صحت کارڈ آجائے گا ، جس میں دس لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس ہو گی ،کامیاب جوان پروگرام کے تحت 20لاکھ خاندانوں کو بلا سود قرضہ دیا جائے گا ،پچاس ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کو راشن پر 30 فیصد رعایت ملے گی،اپنا گھر بنانے کیلئے 27 لالکھ روپے بلاسودقرضہ فراہم کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو میرٹ پر47 ارب روپے کی سکالرشپ دی جائیں گی ، جو ہمارے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن پیسے نہیں ہیں ، حکومت 62 لاکھ نوجوانوں کو سکالر شپ دیےگی ، پہلی بار بڑی رقم نوجوان کی تعلیم اور سکالر شپس پر خرچ ہو رہی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہہ ہماری حکومت امن کیلئے سب سے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن ملک کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک بھیجنے والوں کو نہ تو این آر و دیا جائے گا اور نہ ہی ان سے مفاہمت ہو گی ۔ ،بڑے ڈاکووں سے ڈیل کرنے والی قوم تباہ ہو جاتی ہے ، وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی ، مہذب معاشرہ چوروں کو جیل میں ڈالتا ہے ۔

Facebook Comments