پیر 29 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹ کے 4 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔

وفد میں سینیٹرز اینگس کنگ، رچرڈ بر، جان کارن اور بینجمن ساس شامل تھے۔ چاروں سینیٹرز سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس کے رکن ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی سینیٹرز کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور ان تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، کانگریس کے وفود کے دوروں سے باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط بنانے اور عوام سے عوام کے قریبی روابط بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Facebook Comments