ھفتہ 27 اپریل 2024

کری والا میں مکمل لاک ڈاؤن کے ساتھ فوج اور پولیس کا پہرہ لگا دیا گیا۔

کری والا میں مکمل لاک ڈاؤن کے ساتھ فوج اور پولیس کا پہرہ لگا دیا گیا۔


خانیوال (سعید احمد بھٹی) کری والا میں مکمل لاک ڈاؤن کے ساتھ فوج اور پولیس کا پہرہ لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے کری والا شامکوٹ میں محمد اسلم نامی کورونا پوزیٹو کی وفات کے بعد کری والا گاؤں کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا۔ اس گاؤں میں کل 23 گھر اور 107 لوگ ہیں جنہیں 14 دنوں کے لئے قرنطینہ کیا گیا ہے۔ علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیم سکرینگ کر رہی ہے جبکہ مرنے والے محمد اسلم کے 22 سالہ بیٹے کا پوزیٹو آیا ہے۔اس گاؤں کے ارد گرد فوج اور پولیس کا پہرہ لگا دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کی ٹیمیں ارد گرد علاقوں میں بھی سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی اقدامات بارے آگاھی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

Facebook Comments