بدہ 08 مئی 2024

مکينک کےبيٹےنےمقابلےکاامتحان پاس کرکےتاریخ رقم کردی

مکينک کےبيٹےنےمقابلےکاامتحان پاس کرکےتاریخ رقم کردی

لاڑکانہ ميں مکينک کے بيٹے نے مقابلے کا امتحان پاس کرکےوالدين کا سرفخرسے بلند کرديا۔زوہيب قريشی ٹريننگ کے بعد محکمہ لينڈ اينڈ ريونيو ميں آفيسر کی حيثيت سے اپنی خدمات سرانجام ديں گے۔

لاڑکانہ ميں موٹر مکينک کے بيٹے زوہيب قريشی نے سی ايس ايس امتحانات ميں کاميابی حاصل کرکے والدين کا سر فخر سے بلند کرديا ہے۔زوہيب کے والد کی ہميشہ سے خواہش تھی کہ اُن کے بچے سی ايس ايس آفيسر بنيں۔

زوہيب نے دن رات محنت اور لگن سے اپنے والدین کا نام روشن کیا اور امتحان پاس کرکے اہل خانہ اور والدین کی امیدوں پر پورے اترے۔

زوہیب ٹريننگ کے بعد محکمہ لينڈ اينڈ ريونيو ميں آفيسر کی حيثيت سے خدمات سرانجام ديں گے

Facebook Comments