منگل 07 مئی 2024

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں

  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں، مصطفیٰ ٹاؤن میں 4 دکانیں سربمہر، 670 لٹر ناقص اور ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔

پنجاب فوڈاتھارٹی کی خصوصی ٹیموں نے مصطفی ٹاؤن میں آپریشن کیا۔ خصوصی ٹیموں نے 8 دکانوں میں موجود ایک ہزار 20 لٹر دودھ کی چیکنگ کی۔ ناقص اور ملاوٹی دودھ کی فروخت پر العاصم ملک شاپ، بسم اللہ 1، بسم اللہ 2 اور بھٹی ملک شاپ کو سربمہر کیا گیا۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور معمولی نقائص پر 4 دکانداروں کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ مسلسل قوانین کی خلاف ورزیوں پر دکانداروں کے لائسنس منسوخ اور مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ تلف کیے گئے دودھ کی ایل آر، ایس این ایف انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔

Facebook Comments