منگل 07 مئی 2024

چکوال کے تفریحی مقامات کو سیل کردیا گیا وجہ انتہائی افسوس ناک

چکوال کے تفریحی مقامات کو سیل کردیا گیا وجہ انتہائی افسوس ناک

چکوال: قدرتی حسن سے مالا مال ضلع چکوال کی تحصیل کلرکہار سے 8کلومیٹر کی دوری پہ واقع سوئیک جھیل جسے مقامی زبان میں کھنڈوعہ جھیل بھی کہا جاتا ہے۔

یہاں کے خوبصورت پر فضا مقام، بلند وبالا پہاڑوں میں گھری خوبصورت جھیل اور قدرتی آبشاریں آنے والے سیاحوں کا دل موہ لیتی ہیں۔   

  شدید گرمی کے موسم میں مقامی افراد کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں دوسرے علاقوں سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں جھیل کا شفاف و ٹھنڈا پانی دیکھ کر کوئی بھی اس میں نہائے بغیر رہ نہیں سکتا۔

لیکن اب شاید اس کے حسن کو نذر لگ گئی ہے کیونکہ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں مقامی افراد اور سیاحوں میں پارکنگ فیس پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ 

 ضلعی انتظامیہ نے بجائے اس کے کہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے ایس او پیز متعارف کرواتے الٹا دفعہ 144 نافذ کر دی۔ اور جھیل کے اطراف جانے والے راستوں کو بند کردیا جو کہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی افراد دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں کی تذلیل کرتے ہیں اور پارکنگ فیس کے نام پہ ہزاروں روپے بٹور لیتے ہیں۔ جبکہ پارکنگ میں کھڑے موٹر سائیکلوں سے پٹرول اور ٹائیروں سے ہوا نکال دیتے ہیں۔ دور دراز سے آئے سیاحوں نے اس عمل کو انتہائی گھٹیا قرار دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اس بارے میں مکمل پلاننگ کر کے اس خوبصورت و پر فضا مقام کی رونقوں کو جلد سے جلد دوبارہ بحال کرے

رپورٹ ایم قیصر شیخ چکوال

Facebook Comments