اتوار 19 مئی 2024

برطرفی کیس : سپریم کورٹ کا ایڈیشنل کمشنر کوہاٹ سے معطلی کے دن سے ریکوری کرنے کاحکم

برطرفی کیس : سپریم کورٹ کا ایڈیشنل کمشنر کوہاٹ سے معطلی کے دن سے ریکوری کرنے کاحکم

پشاور(دھرتی نیوز)سپریم کورٹ نے برطرفی کیس میں حکومتی اپیل
منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوہاٹ قیوم نواز کو نوکری سے برخاست کرتے
ہوئے معطلی کے دن سے ریکوری کرنے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی جی این
این کے مطابق سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں ایڈیشنل کمشنر کوہاٹ کی برطرفی
کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ آپ نے خودشوکاز نوٹس میں خوردبرد
تسلیم کرکے پیسے واپس کئے ،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ یہ کیساقانون ہے کہ
پکڑے جاﺅ تو رقم واپس کرلو۔

عدالت نے حکومتی اپیل منظور کرتے ہوئے
قیوم نواز کو نوکری سے برخاست کردیااورایڈیشنل کمشنر کو ہاٹ کو نوکری سے
برخاست کرکے معطلی کے دن سے ریکوری کرنے کاحکم دیدیا۔

Facebook Comments