اتوار 19 مئی 2024

جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار ’وجے راز‘ ضمانت پر رہا

جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار ’وجے راز‘ ضمانت پر رہا

بالی ووڈ کے مشہور ڈائیلاگ ’کوا بریانی‘ کی وجہ سے پہچانے جانے والے    
اداکار ’وجے راز‘ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا، انہیں جنسی ہراسانی کے کیس
میں گرفتارکیا گیا تھا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق 57 سالہ اداکار
وجے راز کو پیر کے روز ریاست مہاراشٹر کے شہر گونڈیا کے ایک ہوٹل سے گرفتار
کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وجے راز پر الزام ہے کہ
اُنہوں نے ریاست مدھیہ پردیش میں فلم ’شیرنی‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک ساتھی
اداکارہ کو جنسی ہراساں کیا تھا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ
خاتون کی شکایت کے بعد اداکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا لیکن جب اُنہیں
تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تو وہ پیش نہ ہوئے۔

جس کے بعد اُنہیں گرفتار کرلیا گیا اور عدالت میں پیشی سے قبل ہی اُنہیں ضمانت پر بھی رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ وجے راز کی مشہور فلموں میں ویلکم، دہلی بیلی، ممبئی ایکسپریس، بمبئی ٹو گوا، کمپنی، رَن اور ڈیڑھ عشقیہ شامل ہیں۔

Facebook Comments