اتوار 19 مئی 2024

”جوبائیڈن کو الیکشن جیتنا چاہیے کیونکہ ۔۔۔“ خارجہ امور پر گہری نظر رکھنے والے سینیٹرمشاہد حسین سید نے اہم وجہ بتا دی

”جوبائیڈن کو الیکشن جیتنا چاہیے کیونکہ ۔۔۔“ خارجہ امور پر گہری نظر رکھنے والے سینیٹرمشاہد حسین سید نے اہم وجہ بتا دی

سینیٹر مشاہدحسین سید نے کہا کہ ٹرمپ کی تقریر سن کر پاکستان کے الیکشن یاد
آگئے،ٹرمپ نے بھی یہی کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ہم کورٹ جائیں
گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے جو بیانیہ اپنایاامریکا کے زوال کی
نشانیاں ہیں ،یہ اچھی بات ہے کہ امریکا کو ہوش آجائے گا،امریکا نے دنیا میں
جو تباہی مچائی ہے ، اس میں کمی ہوگی ۔ امریکی اسٹیبلشمنٹ بھی ٹرمپ کے
خلاف ہوگئی تھی، ٹرمپ نے تو جرنیلوں پر تنقید شروع کر دی تھی،ٹرمپ اپنی ایف
بی آئی کو بھی گالیاں دیتا تھا ۔پچھلی دفعہ ٹرپ کا اکثریتی ووٹ نہیں تھا
لیکن وہ پھر بھی جیتے تھے، ٹرمپ کے بعدبھی ٹرمپ ازم زندہ رہے گا۔

لیگی رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ جوبائیڈن کو الیکشن میں
جیتنا چاہیے، کیونکہ ٹرمپ اور مودی دونوں ہی مسلمانوں سے نفرت کرتے
ہیں،جوبائیڈن پاکستان کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، پاکستان پر ڈومور کاپریشر
نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن سے زیاد ہ امیدیں نہیں لگانی
چاہیے لیکن کچھ بہتری آجائے گی۔

انہوںنے کہا کہ امریکاچین سے خائف ہے
اسی وجہ سے امریکا بھارت کو آگے لانے کی کوشش کررہا ہے۔ افغانستان میں امن
عمل پاکستان کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے
امریکا سے افغانستان میں امن کے لیے بہت تعاون کیا ہے۔

Facebook Comments