اتوار 19 مئی 2024

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر دھاندلی کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر دھاندلی کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا
دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات
متعددریاستوں میں جوبائیڈن پرسبقت تھی،پھر پوسٹل بیلٹ کی گنتی شروع ہوئی
توایک ایک کر کے نتائج بدلنے لگے۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی پولز ایک بار
پھر درست نتائج دینے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ ابتدائی جائزوں کے
مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن 224الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ
ریپبلکن امیدوار صدر ڈونلڈ ٹرمپ213الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں جبکہ
پاپولر ووٹ میں صدر ٹرمپ کا پلڑا بھاری ہے۔ سی این این کے جائزے کے مطابق
الیکٹورل کالج کی سب سے بڑی حصہ دار ریاست کیلی فورنیا سابق نائب صدر
جوبائیڈن کے نام رہے گی۔اس ریاست کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 55 ہے۔

Facebook Comments