اتوار 19 مئی 2024

شریف فیملی سے رابطوں میں حقیقت کم ، افواہیں زیادہ ہیں:رانا ثناءاللہ

شریف فیملی سے رابطوں میں حقیقت کم ، افواہیں زیادہ ہیں:رانا ثناءاللہ

لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سن رہے ہیں کہ شریف فیملی کے
ساتھ رابطے کیے گئے لیکن ان رابطوں کی کوئی براہ راست تصدیق نہیں ہوئی۔ ان
کا کہنا تھا کہ کہ میرا کافی عرصے سے سلیمان شہباز کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں
ہوا اس لیے میں اس بات کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا ۔

وزیراعظم
عمران خان کے پی ٹی وی حملہ کیس میں بریت کے فیصلے کے متعلق سوال پر
انہوںنے جوا ب دیا کہ پراسیکیوٹر نے آج 6سال بعد کہہ دیا کہ یہ کیس تو
سیاسی بنیادوں پر ہوا تھا۔پراسیکیوٹر میاں نوازشریف اور شہبازشریف کے کیس
میں جا کر کیوں نہیں کہتے کہ یہ سیاسی کیس ہے اس میں تو جج صاحب نے خود کہا
کہ وہ بلیک میل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو پی ٹی آئی حکومت
نے یرغمال بنایا ہوا ہے وہ حبس بے جا میں ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا
تھا کہ ہم چیف جسٹس کے سامنے اپنی فریادرکھیں گے کہ وہ پراسیکیوٹر کو بلا
کر پوچھیں کہ آپ کو چھ سال بعد کیوں یاد آیا کہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے جب
2014میں مقدمہ درج ہوا تھا تب آپ کو کیوں یاد نہیں آیا؟پراسیکیوٹر کو بلا
کر پوچھنے کا چیف جسٹس کے پاس اختیار ہے ۔

Facebook Comments