اتوار 19 مئی 2024

کھانا ڈیلیور کرنے والی خاتون کی چور ی پکڑی گئی

کھانا ڈیلیور کرنے والی خاتون کی چور ی پکڑی گئی

کھانا ڈیلیور کرنے اور واپس اٹھانے کا حیرت انگیز واقعہ امریکا میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوڈ ڈیلیوری خاتون نے کسٹمر کا آرڈر دروازے
پر رکھنے کے بعد اپنے موبائل سے کھانا ڈیلیور کرنے کی تصویر بطور ثبوت لی
اور کھانا اٹھاکر واپس لے گئی۔

خاتون کی حرکت گھر کے باہر نصب کیمرے
نے محفوظ کرلی جو بعد ازاں متاثرہ صارف نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر
اپلوڈ کردی جسے 1 کروڑ سے زائد صارفین سے دیکھا اور فوڈ ڈیلیوری خاتون اور
کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Facebook Comments