اتوار 19 مئی 2024

ایئرپورٹ پر مسافر کے جوتوں سے مکڑیاں برآمد

ایئرپورٹ پر مسافر کے جوتوں سے مکڑیاں برآمد

فلپائن میں ایئرپورٹ حکام نے جوتوں کے اندر چھپائی گئیں 119 زندہ
مکڑیاں برآمد کر لیں، مذکورہ پارسل پولینڈ سے فلپائن میں مقیم کسی شخص
کیلئے بھیجا گیا تھا۔

پولینڈ سے فلپائن کے شہر کیوٹ کیلئے آنے
والے اس پارسل نے اپنی عجیب ساخت کی وجہ سے حکام کی توجہ حاصل کر لی، کسٹم
حکام نے جب اسے کھولا تو اس میں سے نایاب نسل کی 119 زندہ مکڑیاں برآمد
ہوئیں۔

مکڑیوں کو پلاسٹک ٹیوبز میں بند کیا گیا تھا جو جوتے کے اندر اور اس کے ڈبے میں بھری ہوئی تھیں۔

فلپائن کے کسٹمز آف بیورو کے مطابق مکڑیوں کو فوری طور پر وائلڈ لائف ٹریفکنگ مانیٹرنگ یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔

حکام نے اس بارے میں تفتیش شروع کردی ہے کہ یہ پارسل کسے بھیجا جارہا تھا۔

Facebook Comments