اتوار 19 مئی 2024

موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟حکومت نے کن تاریخوں پر غور شروع کر دیا

موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟حکومت نے کن تاریخوں پر غور شروع کر دیا

تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں نومبرکے دوسرے ہفتے میں دینے پرغور کیا
جارہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق فیصلہ آئندہ 2
روزمیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سال
اپریل کے بجائے اگست تک کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔کورونا وائرس کی دوسری
لہر کی صورت میں امتحانات کس طرح ممکن ہونگے، اس پر بھی غور کیا جائے گا۔پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورت حال پھر سے بگڑنے لگی ہے،
وفاقی وزیر تعلیم کی سربراہی میں 5 نومبر کو تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا
اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے طلب کر لیا گیا۔

Facebook Comments