اتوار 19 مئی 2024

چین کا سی پیک منصوبوں کے باعث اہم پیشرفت کا اعتراف

چین کا سی پیک منصوبوں کے باعث اہم پیشرفت کا اعتراف

چین کی جانب سے سی پیک پروجیکٹس میں اہم پیش رفت کا اعتراف کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے آغاز کے سات سال بعد متعدد منصوبے مکمل ہوئے ہیں جبکہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں سے پاکستان میں بجلی کی فراہمی میں اضافہ ہوا  ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مکمل ہونے والے ان منصوبوں میں 25 ارب ڈالر سے زیادہ کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی  ہے اور ان منصوبوں سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے اور جی ڈی پی کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان منصوبوں سے پاکستان میں 70،000 سے زیادہ افراد کو روزگار فراہم کیا گیا جس سے ملک کی جی ڈی پی میں 1 فیصد سے 2 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

سی پیک سے پاکستان اور افغانستان میں نہ صرف ترقی کو فروغ ملا بلکہ اس سے علاقائی رابطے اور خوشحالی میں بھی مدد ملی ہے جبکہ گوادر بندرگاہ سے رواں سال کی پہلی ششماہی میں کارگو کی ترسیل شروع ہوگئی  ہے۔

Facebook Comments