اتوار 19 مئی 2024

اسلام آبادوزیراعظم عمران خان آج اپنی اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دے رہے ہیں

اسلام آبادوزیراعظم عمران خان آج اپنی  اتحادی جماعتوں کے  اعزاز میں ظہرانہ دے رہے ہیں

ایک سوال کے جواب میں طارق بشیر نے بتایا کہ  پارٹی نے فیصلہ ہے کہ ظہرانے میں شرکت نہیں کریں گے ۔

یاد
رہے کہ ممکنہ طورپر اس ظہرانے میں وزیراعظم اہم قومی امور پر اتحادیوں کو
اعتماد میں لیں گے،اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانات اور پی ڈی ایم کے جلسوں
پربات ہوگی،ظہرانے کی تقریب میں اتحادیوں کے تحفظات بھی سنیں جائیں
گے۔وزیراعظم کے ظہرانے میں اتحادی جماعتوں کے کئی ارکان پارلیمنٹ بھی
مدعوہیں،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کاوفد ظہرانے میں شریک ہے  ،جی ڈی اے کا
وفد ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سرپرستی میں ظہرانے میں شریک ہوا  جبکہ بلوچستان
عوامی پارٹی کا وفد بھی شریک ہورہا ہے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید
اور اعلیٰ حکومتی و اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔سماء ٹی وی کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے بتایاکہ آج تک فیصلہ سازی کے کسی
عمل میں شریک نہیں کیاگیا، مشاورت ہوتی ہے اور نہ ہی کسی فیصلے پر اعتماد
میں لیاجاتاہے ،ق لیگ وزیراعظم کے لیے اہم نہیں تو پھر ظہرانے میں جانے کا
کیا فائدہ ؟ ان کا مزید کہناتھاکہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے
مفادات کا تحفظ کرنا ہے ، لوکل باڈیز ایکٹ اور کسانوں کے معاملات پر اعتماد
میں نہیں لیاگیا، کسانوں بارے حکومتی پالیسی درست نہیں اور  ق لیگ کی
قیادت کو حکومت سے تحفظات ہیں۔وزیراعظم عمران خان آج اپنی  اتحادی جماعتوں کے  اعزاز میں ظہرانہ دے رہے
ہیں لیکن ان کی دعوت پر  سلم لیگ ق نے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا
اور اب اس بارے میں عمران خان کی کابینہ میں شامل مسلم لیگ ق سے تعلق
رکھنےو الے وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ کا موقف بھی آگیا۔

Facebook Comments