اتوار 19 مئی 2024

انگلینڈ میں چار ہفتوں کا نیا لاک ڈاؤن آج سے شروع ہوگیا ہے

انگلینڈ میں چار ہفتوں کا نیا لاک ڈاؤن آج سے شروع ہوگیا ہے

سکول کالج یونیورسٹیز کھلے ہیں جس کی وجہ سے لاک ڈاون  کے پہلے دن
سڑکوں پر مکمل چہل پہل ہے ۔ اور ایسا کسی بھی طور پر نہیں لگتا کہ یہ لاک
ڈاؤن ہے ۔ کچھ عوامی حلقوں اور ایم پی ایز نے اس طرح کے لاک ڈاؤن کی مکمل
مخالفت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ  اس طرح کے لاک ڈاون کی سمجھ نہیں آتی جس
 میں بچے سکولوں میں ہوں ۔تفصیلات کے مطابق نئے قواعد میں شہریوں کے گھر کے اندر یا نجی باغات میں
گھل مل جانے پر پابندی ہے ، جب تک کہ کوئی بہت ضروری کام نہ ہو ،پولیس نے
متنبہ کیا ہے کہ جو لوگ قواعد و ضوابط ” کی خلاف ورزی کرتے ہیں ، انہیں سخت
جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن 2
دسمبر کو “خود بخود ختم ہوجائے گا”۔لندن  انگلینڈ میں چار ہفتوں کا نیا لاک ڈاؤن آج سے شروع
ہوگیا ہے ، لوگوں کو گھر میں رہنے اور غیر ضروری دکانوں ، پبوں اور جموں کو
بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے   لیکن  سکول کالج یونیورسٹیز کھلے ہیں جس کی
وجہ سے لاک ڈاون  کے پہلے دن سڑکوں پر مکمل چہل پہل ہے جس کی ویڈیو بھی
سامنے آگئے۔

Facebook Comments