اتوار 19 مئی 2024

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈکے سیکیورٹی وفد نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور بائیوسیکیور ماحول اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈکے سیکیورٹی وفد نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور بائیوسیکیور ماحول اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈکے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے جنوبی افریقی وفد
کو بریفنگ دی، وفد کے دورے کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے
اہلکار بھی موجود تھے۔ یہ وفد اپنی رپورٹ کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کو پیش کرے گا
جس کی منظوری ملنے کی صورت میں جنوبی افریقی ٹیم جنوری 2021ءمیں 12 سال بعد
پاکستان کا دورہ کرے گی جس دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے
جائیں گے۔ کراچی جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کا سفر جاری ہے
اور اس سلسلے میں جنوبی افریقہ کے سیکیورٹی وفد نے آج کراچی کے نیشنل
سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرکے بائیوسیکیور
ماحول اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

Facebook Comments