اتوار 19 مئی 2024

لاہوریونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز(لمز) میں امتحانات کے بعد دوبارہ آن لائن کلاسزشرو ع ہوگئی ہیں

لاہوریونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز(لمز) میں امتحانات کے بعد دوبارہ آن لائن کلاسزشرو ع ہوگئی ہیں
ایک فیس بک پیج نے تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ   ”آج لمز میں امتحانات کے
بعد آن لائن کلاس ہوئی ، یہ سب سے زیادہ یاد رہ جانیوالی کلاس تھی، جب
طلباءنے اپنے کیمرے آن کیے تو تقریباً دل کا دورہ ہی پڑنے والا تھا، ایسے
لمحات مجھے احساس دلاتے ہیں کہ ایک ٹیچر ہونا کتنے اعزاز کی بات ہے ، میں
اس دنیا کی خوش قسمتیوں کی تجارت نہیں کروں گا۔ آپ لوگوں کا شکریہ “۔ممکنہ طورپر یہ روپ طلباء نے بطور احتجاج دھارا کیونکہ اس سے قبل
لاہوریونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے طلباءاحتجاج بھی کرتے رہے اور
زوم کے ایک سمسٹر کی سات لاکھ روپے تک فیس اداکرنیوالوں نے یونیورسٹی اور
لائبریری کھولنے کا مطالبہ کیا۔اس وقت لاہور کے پوش علاقے میں موجود لمز کے باہراحتجاج کرتے ہوئے طلباءنے
بتایا کہ یونیورسٹی کھولنے کے لیے احتجاج کررہے ہیں، ہمارے مستقبل کا سوال
ہے ، آن لائن سمسٹر سے اس طرح کامیابی نہیں مل رہی، اس کی کوالٹی اور کلاس
لینے کا معیار ٹھیک نہیں، میٹنگ ایک کلاس نہیں ہوتی، یہ مسئلہ کسی ایک آدھ
طالبعلم کیساتھ نہیں بلکہ ہر طالبعلم کا یہی مسئلہ ہے ۔ایک سوال کے جواب
میں ایس ایس سی کے سٹودنٹ نے بتایا کہ وہ سات لاکھ روپے زوم سمسٹر کے لیے
ادا کرچکے ہیں۔

Facebook Comments