اتوار 19 مئی 2024

اسیر ریجن کے گورنرشہزادہ ترک بن طلال بن عبد العزیز آل سعود کی پاکستانی قونصل جنرل سے ملاقات

اسیر ریجن کے گورنرشہزادہ  ترک بن طلال بن عبد العزیز آل سعود   کی پاکستانی  قونصل جنرل سے ملاقات

سعودی عرب کے اسیر ریجن کے گورنرشہزادہ  ترک بن طلال بن عبد العزیز آل سعود
  سے جدہ میں پاکستانی  قونصل جنرل خالد مجید نے انکے دفتر میں ملاقات کی  
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیربحث آئے، گورنر  اسیر ریجن نے
پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے خصوصی  نیک جذبات کا  اظہار کیا  اور اسیر
ریجن میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کا  
عزم کیا۔ پاکستان کے قونصل جنرل نے  خادم الحرمین الشریفین  شاہ سلمان بن
عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کی خاص طور پر  کرونا وباء کے دوران
 انسانی ، معاشی و اقتصادی پالیسوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوران
وباء  سعودی حکومت نے جو سہولیات فراہم کیں وہ قابل تعریف ہیں، کروناء کے
دوران  اسیر ریجن میں حکومت نے دیگر شہروں کی طرح پاکستانی خاندانوں کو بھی
 تمام تر خدمات پہنچائیں، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان  خوشگوار
تعلقات کو  سراہا گیا۔قونصل جنرل نے اسیر ریجن کے دیگر  حکومتی عہدیداروں
 سے خیر سگالی ملاقاتیں کیں۔

Facebook Comments