اتوار 19 مئی 2024

راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے صدر شیفک زیفر ووچ نے ملاقات کی

راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے صدر شیفک زیفر ووچ نے ملاقات کی

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
پاکستان بوسنیا کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے،دونوں
ممالک کے مابین محبت بھرے رشتے اور کلیدی تعاون پر فخر ہے۔آئی ایس پی آر کے موقع شیفک زیفرووچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے علاقائی امن
و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے ،پاکستان اور بوسنیا کے مابین
تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی ۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بوسنیا کے صدر شیفک
زیفر ووچ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے
شیفک زیفر ووچ نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی ،پاک بوسنیا تعلقات
سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوہوئی،دونوں جانب سے دفاع، تکنیکی امور
اور مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بوسنیا کے صدر کی جی ایچ کیو آمد پر انہیں گارڈ آف
آنر پیش کیا گیا،شیفک زیفر ووچ کی یاد گارشہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی
چادر چڑھائی ۔

Facebook Comments