اتوار 28 اپریل 2024

بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا کی امریکہ میں شادی ہوگئی، تصاویر بھی جاری کردیں

بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا کی امریکہ میں شادی ہوگئی، تصاویر بھی جاری کردیں

کراچی(دھرتی نیوز) معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی ماڈل و اداکارہ میرا انصاری نے دوسری شادی کرلی۔میرا انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو دوسری شادی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے’نئے گھر’ اور ‘شکر گزار’ جیسے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔

تصاویر میں انہیں دوسرے شوہر کے ساتھ خوبصورت و رومانوی انداز میں شادی کی طرز کے فوٹو شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ایک تصویر میں میرا انصاری کی انگوٹھی کو نمایاں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دوسری تصویر میں دونوں کو رومانوی انداز میں بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔میرا انصاری کی مذکورہ تصاویر پر کئی لوگوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور کئی افراد نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Facebook Comments