جمعہ 10 مئی 2024

حمزہ علی اور اُن کی اہلیہ کی تصاویر مداحوں کے دل کو بھا گئیں

حمزہ علی اور اُن کی اہلیہ کی تصاویر مداحوں کے دل کو بھا گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

نیمل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر تین روز قبل حمزہ علی عباسی کی تصویر شیئر کی ہے۔

سابق اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر دیکھ کر صارفین اورمداحوں نے ایک بار پھر حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ نیمل خاور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تینوں کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

دوسری جانب نیمل خاور نے ہاتھ میں فیڈر تھامے بچے کی واکر کے پاس موجود ہونے والی تصویر پر’لائف لائنز‘ کا لفظ لکھا ۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دی تھی۔

اداکار نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے محمد مصطفیٰ عباسی نام لکھا تھا۔

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ برس 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، حمزہ اور نیمل کے ہاں رواں برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Facebook Comments