پیر 20 مئی 2024

اداکارہ عائشہ عمر کا حال کون نہیں جانتا؟

اداکارہ عائشہ عمر کا حال کون نہیں جانتا؟

پاکستان شوبز انڈسڑری کی سپر ماڈل، میزبان و اداکارہ عائشہ عمر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مداحوں کے دل کو بھی بھا گئی۔

عائشہ عمر نے کچھ دیر قبل اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ فینسی ڈریس اور جیولری میں نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے اپنی خوبصورت تصویر کے ساتھ معروف شاعر میر تقی میر کا ایک شعر بھی شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے کیپشن میں جو شعر میر تقی میر کا لکھا وہ کچھ یوں ہے، ’ پتا پتا ، بوٹا بوٹا، حال ہمارا جانے ہے، جانے نہ جانے گُل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے ۔‘

علاوہ ازیں عائشہ عمر نے شعر کے اختتام پر گلاب کے پھول کا ایموجی بھی استعمال کیا ہے۔

دوسری جانب انسٹا گرام پر 4.1 ملین فالوورز رکھنے والی عائشہ عمر کی  یہ تصویر اور شعر مداحوں میں خوب مقبول ہو رہا ہے ۔

واضح رہے کہ عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں عائشہ عمر کے مداح اُن کی ڈھیروں تعریفیں کر رہے ہیں۔

Facebook Comments