اتوار 19 مئی 2024

پاکستان کی معروف سیاستدان شرمیلا فاروقی نے پہلی مرتبہ اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کر دی

پاکستان کی معروف سیاستدان شرمیلا فاروقی نے پہلی مرتبہ اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کر دی

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی تصویر شیئر کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے انسٹا گرام پر کئی سٹوریز شیئر کی جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے بیٹے کی بھی تصاویر جاری کیں ۔مذکورہ تصویر میں شرمیلا فاروقی کے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آرہا کیونکہ وہ کھڑکی سے باہر کا نظارہ کرنے میں مصروف ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمرے میں جگہ جگہ ’حسین‘ کے کھلونے اور کتابیں وغیرہ رکھی ہوئی ہیں۔انہوں نے بیٹے کی تصویر پر ’ماشاءاللّہ‘ بھی لکھا۔اس سے قبل شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر ہشّام ریاض شیخ کے ساتھ 10 سالہ چیلنج پورا کیا تھا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی تھی۔شرمیلا فاروقی کے ہاں سال 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ’حسین‘ ہے۔

Facebook Comments