جمعرات 09 مئی 2024

انسٹا اور حقیقی زندگی میں کیا فرق؟ایمن خان نے بتا دیا

انسٹا اور حقیقی زندگی میں کیا فرق؟ایمن خان نے بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان کی انسٹا گرام پر نظر آنے والی زندگی اور حقیقی زندگی میں کیا فرق ہے؟َ

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایمن خان نے فوٹ واینڈ ویڈوی شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

ایمن خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی بیٹی امل کے ساتھ ہیں۔

ایمن خان ان تصاویر میں نہایت خوبصوت نظر آ رہی ہیں اور اپنی ننھی پری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں وقت گزار رہی ہیں اور تصاویر بنوا رہی ہیں۔

ایمن خان نے اپنی یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ پر کیپشن دیا ہے کہ ’انسٹاگرام کی زندگی بمقابلہ اصل زندگی۔‘

ایمن خان کی ان تصاویر اور تبصرے پر اُن کے مداح ، فالورز سمیت اُن کی بہن منال خان بھی ہنس رہی ہیں۔

یاد رہے کہ انسٹا گرام پر 7.8 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ایمن خان کی اس تصویرپر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد سپر اسٹار ماہرہ خان سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تمام شخصیات سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجودہ فالوورز کی تعداد 7.8 لاکھ سے زیادہ ہے۔

Facebook Comments