جمعرات 09 مئی 2024

حنا خواجہ بائیات کی بیٹی کی شادی پر ‘ڈولا رے’ پر ڈانس

حنا خواجہ بائیات کی بیٹی کی شادی پر ‘ڈولا رے’ پر ڈانس

‘شہر ذات، متاع جان ہے تو، زندگی گلزار ہے، ایک نئی سنڈریلا، اڑان، بشر مومن، صنم، تم کون پیا اور کتنی گرہنیں باقی ہیں’ جیسے ڈراموں کی اداکارہ حنا خواجہ بائیات یوں تو اپنی اداکاری کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں، تاہم حال ہی میں ان کی جانب سے بیٹی کی شادی پر کی گئی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے وہ خبروں میں ہیں۔

حنا خواجہ بائیات نے 18 دسمبر کو انسٹاگرام پر شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں معروف بھارتی گانے ‘ڈولا رے’ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ادھیڑ عمری میں بھی شاندار طریقے سے ڈانس کرنے پر مداحوں نے حنا خواجہ بائیات کی تعریفیں کیں جب کہ ان کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے ڈانس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے لیے سب سے خوبصورت لمحے ہیں، کیوں کہ ان کی بیٹی کی شادی ہو رہی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کے لیے صحت، دولت اور مستقبل کے اچھے ہونے کی دعائیں بھی کیں۔

حنا خواجہ بائیات نے ڈانس کی ویڈیو کو نتاشا کمال، نازش راشد اور کومل کو بھی ٹیگ کیا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ حنا خواجہ بائیات نے کس کی شادی میں ڈانس کی، تاہم رپورٹس ہیں کہ انہوں نے فیشن ڈیزائنر نتاشا کمال کی شادی میں رقص کیا، جو ان کی بھانجی ہیں۔

حنا خواجہ بائیات نے گزشتہ برس اکتوبر میں ثمینہ پیرزادہ کے انٹرویو میں بتایا تھا کہ نتاشا ان کی بہن کی بیٹی ہیں اور فیشن ڈیزائنر ہیں۔

اسی انٹرویو میں حںا خواجہ بائیات نے بتایا تھا کہ انہیں نوجوانی میں ہی ڈانس کرنا پسند تھا اور ایک طرح سے رقص ان کی پہلی محبت ہے۔

انہوں نے اسی انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی شوہر راجر دائود بائیات سے محبت بھی ایک دوست کی شادی میں ڈانس کرنے کے دوران ہوئی تھی۔

اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر راجر نے ایک دوست کی مہندی میں ایک ساتھ ڈانس کیا تھا، جہاں ان کے درمیان ابتدائی طور پر دوستی ہوئی جو بعد میں محبت اور پھر رشتے میں تبدیل ہوگئی۔

حنا خواجہ بائیات کے مطابق راجر نے ہی انہیں شادی کی پیش کش کی تھی اور ان کی شادی کو 28 سال گزر چکے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ شادی کی رات گزرنے کے بعد اگلے ہی دن ان کے اور شوہر کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا اور آج تک ان کے درمیان لڑائی ہوتی رہتی ہے، تاہم جلد ہی وہ ایک دوسرے کو منا لیتے ہیں۔

Facebook Comments