اتوار 19 مئی 2024

آصف زرداری نے کس پاکستانی فلم میں اداکاری کی تھی؟

آصف زرداری نے کس پاکستانی فلم میں اداکاری کی تھی؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کس پاکستانی فلم میں اداکاری کی ہے؟

اگر آپ نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سابق صدر آصف زرداری بچپن میں ایک پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ 

حال ہی میں سینئر اداکار جاوید شیخ نے ویب شو ‘ٹو بی اونیسٹ’ میں بتایا ہے کہ آصف علی زرداری سے ان کے تعلقات بہت پرانے ہیں۔

جاوید شیخ نے بتایا سابق صدر آصف زرداری بطور چائلڈ اسٹار ایک پاکستانی فلم میں کام کر چکے ہیں۔ 

آصف علی زرداری نے بطور چائلڈ اسٹار پاکستانی فلم ‘سالگرہ’  میں اداکاری کی تھی جو غالباً 1969 میں ریلیز ہوئی تھی۔

پاکستانی فلم ‘سالگرہ’ میں آصف علی زرداری نے لیجنڈری اداکار وحید مراد کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔

Facebook Comments