اتوار 19 مئی 2024

نیمل خاور کی بہن کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

نیمل خاور کی بہن کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی سابقہ اداکارہ نیمل خاور کی بہن کی مایوں کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے اور گزشتہ روز ان کی مایوں کی تقریب ہوئی تھی۔

نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کی مایوں کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

نیمل نے اپنی بہن کی مایوں پر ڈیزائنر فائزہ ثقلین کی پیلے رنگ کی ساڑھی پہن رکھی تھی جس میں نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

نیمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی چھوٹی بہن فضا خاور کو دعائیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments