پیر 20 مئی 2024

نیمل خاور اپنی چھوٹی بہن کی مایوں پر جذباتی ہوگئیں

نیمل خاور اپنی چھوٹی بہن کی مایوں پر جذباتی ہوگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی اپنی چھوٹی بہن کی مایوں پر جذباتی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  نیمل خاور نے انسٹاگرام پر اپنی چھوٹی بہن فضا خاور کے ہمراہ کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

نیمل خاور کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویریں بہنوں کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کر رہی ہیں۔

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر فضا خاور کی مایوں کی تقریب کی ہیں جن میں وہ بہت دلکش نظر آرہی ہیں۔

 جبکہ نیمل خاور نے پیلے رنگ کی خوبصورت بنارسی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

اُنہوں نے انسٹاگرام پر یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ کی چھوٹی بہن اپنی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں شامل ہو رہی ہو تو دیکھ کر کچھ ایسا ہی جذباتی محسوس ہوتا ہے۔‘

نیمل خاور نے اس خوشی کے موقع پر اپنی چھوٹی بہن کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ میری بہن کو اس نئے اور خوشیوں سے بھرے سفر کے آغاز کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔‘

یاد رہے کہ نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کا نکاح گزشتہ دنوں ہوا تھا جبکہ اب اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ کی اس جذباتی پوسٹ کو صارفین اس قدر پسند کر رہے ہیں کہ صرف 8 گھنٹوں میں اُن کی پوسٹ پر ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

Facebook Comments