پیر 20 مئی 2024

نیلم منیرکی جانب سے آپ سب کا شکریہ

نیلم منیرکی جانب سے آپ سب کا شکریہ

 اداکارہ نیلم منیر نے کرونا سے صحتیابی کےبعد دعاوں اور حوصلہ افزائی کے لئے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

دوہفتے قبل نیلم نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ کرونا میں مبتلا ہوچکی ہیں، انسٹا پوسٹ میں نیلم نے لکھا تھا” ذاتی طور پریہ سب سے مشکل اورچیلنجنگ وقت ہے جس سے میں اورمیری فیملی گزررہے ہیں، میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے”۔

نیلم منیر نے تمام خیرخواہوں سے اپنے لیے صحتیابی کی دُعا کرتے ہوئےدرخواست بھی کی تھی کہ تمام ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

اب اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ “آپ سب لوگوں نے میرے لیے بہت دعائیں کیں، اللہ کا شکر ہے میں اب ٹھیک ہوں اورمیرا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آیا ہے، ویڈیو اس لیے بنا رہی ہوں تا کہ آپ لوگوں کو بتا سکوں کہ اللہ نے مجھ پرکرم کیا ہے”

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کرونا کے دوران میں نے کیا کھایا پیا اورکیا علامات رہیں، اس حوالے سے بھی ضرورایک ویڈیو بنا کراپنی روٹین آپ سب کے ساتھ شیئرکروں گی۔

س سے قبل نیلم نے لاہورموٹروے پرخاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ پروزیراعظم کاعدالتی اصلاحات سے متعلق وعدہ یاد کرتے ہوئے ملک میں اس کے فوری نفاذ کامطالبہ کیا تھا۔

انسٹا گرام پوسٹ میں غم وغصے کا اظہارکرتےہوئے اداکارہ نے لکھا تھا ” مجرم ، عصمت دری ، اور یہ سارے لوگ جو یہ گھناؤنے جرائم کرتے ہیں وہ یہ کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں سزا نہیں دی جائے گی، اس لیے وہ استثنیٰ کے ساتھ کام کرتے ہیں ۔ ہمارے ملک میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے جس کا وعدہ عمران خان نے کیا تھا لیکن ابھی تک اس حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا ہے”

Facebook Comments